وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف ن لیگ کے اندر دھڑا بن رہا ہے، غلام مصطفیٰ کا بڑا دعویٰ

ghulam mustafa1794389308 0



پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے اندر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف ایک دھڑا بن رہا ہے، اچھے کاموں کی تعریف کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت کی تمام پالیسیوں کو درست قرار دے دیا جائے۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان ق لیگ نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے 2023ء میں پنجاب حکومت مسلم لیگ (ق) کو دینے کا معاہدہ کیا تھا، جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، اگر معاہدے پر عمل درآمد کیا جاتا تو مریم نواز وزیر اعلیٰ نہ ہوتیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کے لیے ق لیگ نے اپنا ووٹ دیا، اگر پارٹی کی حمایت نہ ہوتی تو وہ وزیراعظم نہ بن پاتے۔

پنجاب میں کرپشن سے متعلق غلام مصطفیٰ نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے عام شہری کو اپنے جائز کام کے لیے بھی رشوت دینا پڑتی ہے۔ صوبے کے تھانوں، کچہریوں، پٹواریوں، تحصیل داروں اور مختلف سرکاری محکموں میں برا حال ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ چوہدری سالک حسین نے عمومی مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے کرپشن کا الزام لگایا تھا لیکن مریم نواز نے اسے ذاتی مسئلہ سمجھ لیا۔

غلام مصطفیٰ نے بھی کہا کہ کوئی بھی حکومت یہ نہیں کہہ سکتی کہ اس دور میں کرپشن ختم ہوگئی ہے کیونکہ یہ بڑا مسئلہ ہے، کرپشن کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

ترجمان ق لیگ نے کہا کہ غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ ہماری بنیادی تشویش عام آدمی کے مسائل ہیں، بڑے منصوبوں میں کرپشن اور شفافیت اہم معاملات ضرور ہیں، لیکن شہریوں کو تھانے، کچہری اور سرکاری دفاتر میں مشکلات کا سامنا ہے جہاں بغیر پیسے دیے ان کی شنوائی نہیں ہوتی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ