ہچیسن پورٹس پاکستان کا جدید آلات کی تنصیب کے لیے 76 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
کراچی: پاکستان کے واحد جدید ترین ڈیپ واٹر کنٹینر ٹرمینل ہچیسن پورٹس پاکستان نے اپنی آپریشنل استعداد اور کارکردگی میں اضافے کے لیے 2026ء اور 2027ء کے دوران 76 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر مشتمل بڑے اَپ گریڈیشن پروگرام کا اعلان کردیا۔ پروگرام کے تحت دو الیکٹرک ریموٹ کنٹرولڈ کوے کرینز، 17الیکٹرک ریموٹ کنٹرولڈ ربڑ ٹائر گینٹری کرینز، 70 ای…

