وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری دورۂ سعودی عرب، ریاض پہنچنے پر پرتپاک استقبال
ریاض: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے اُن کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ایئرپورٹ پر سعودی حکام، پاکستان کے سفیر اور پاکستانی سفارت خانے کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کو گلدستے پیش کیے گئے اور دونوں ممالک کے…

