پرائیویٹ حج اسکیم؛ 11 ہزار 600 عازمین کی بکنگ مکمل، 60 ہزار نشستیں تاحال دستیاب
حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی تاہم پرائیویٹ حج اسکیم کی 60 ہزار نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج پورٹل پر منظم کمپنیوں کی جانب سے اکانومی، اسٹینڈرڈ اور پریمیم حج پیکیج موجود ہیں۔ حج پورٹل کے ذریعے 25 منظمین کے اکاونٹس میں واجبات کی مد میں 10 ارب…

