اسلام آباد میں مدنی مسجد کا معاملہ حل، علما اور انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد (راول ڈیم چوک): مدنی مسجد کے تنازعے پراسلام آباد انتظامیہ اور علما ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ دونوں فریقین نے باہمی مشاورت سے معاہدہ طے کر لیا۔ مدنی مسجد کی تعمیر سی ڈی اے چار ماہ کی مدت میں مکمل کرے گا۔اس عرصے کے دوران مسجد کے موجودہ مقام پر پانچ وقت کی باجماعت…

