پیپلزپارٹی کے احتجاج پر حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس واپس لے لیا
حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی میں احتجاج اور معاملہ اٹھانے کے بعد صدر مملکت کی منظوری کے بغیر جاری ہونے والے اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسپیشل اکنامک زونز (ترمیمی) آرڈیننس 2026 واپس لینے کی منظوری دے دی۔ آرٹیکل 89(2)(b) کے تحت صدرِ مملکت…

