ایران میں حکومت مخالف احتجاج کرنے والے ایک اور شہری کو پھانسی پر لٹکادیا گیا
ایران نے حکومت مخالف احتجاج سے منسلک ایک شخص کو سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ اور قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں کے الزامات میں پھانسی دے دی۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق سیاوش جمشیدی خیربادی کو ہفتے کے روز پھانسی دی گئی۔ وہ 8 جنوری کو شہرکرد میں ہونے والے احتجاج کے دوران سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ہوا تھا۔…

