2غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے مقدمے میں گرفتار ایک ملزم کی ضمانت منظور 

1638672 adalat 1555708984


سیشن کورٹ لاہور نے 2  غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے مقدمے میں گرفتار ملزم ساجد کی ضمانت منظور جبکہ ملزمہ نمرہ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ 

عدالت نے عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی، عدالت نے ملزمہ کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کررکھی تھی، جسٹس شہرام سرور چوہدری نے عبوری ضمانت پر سماعت کی 

ایڈیشنل سیشن جج رفاقت گوندل نے ملزم ساجد کی درخواست ضمانت منظور کی، ملزم کی جانب سے وکیل سلمان شاہد نے دلائل دیے اور مؤقف اپنایا کہ ملزم ساجد پر اغوا اور زیادتی کا کوئی الزام نہیں ہے، ملزم پر گھر سے شواہد مٹانے کا الزام تھا، ملزم ساجد غریب سکیورٹی گارڈ ہے عدالت ضمانت پر رہا کرے۔

دو غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغوا کے مقدمے میں رضا ڈار سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ