پاکستان، سعودی عرب، فلسطین، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات سمیت 18 عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ کے علاقے خان یونس میں "نصر میڈیکل کمپلیکس” پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے، جو طبی مراکز اور طبی عملے کو خصوصی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
12 نومبر 2026 کو اسرائیل نے جنوبی شہر خان یونس میں نصر میڈیکل کمپلیکس کی عمارت پر فضائی حملہ کیا تھا، جس میں سرجن سمیت کم از کم 5 فلسطینی شہید اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

