ایران کی جانب سے  حملے کی منصوبہ بندی کی کوئی مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹ نہیں:مارکوروبیو

news 1794976858 3252



news 1794976858 3252

(24نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ میڈیا کے بعض انٹیلی جنس ذرائع جھوٹے اور مجرم ہیں، کچھ ذرائع ایسی معلومات گھڑ کر صحافیوں کو دیتے ہیں جن تک ان کی رسائی ہی نہیں ہوتی، بعض افراد آدھی سچی معلومات غیرقانونی طور پر افشا بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کی کوئی مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹ نہیں۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اگر ایسی کوئی مصدقہ انٹیلی جنس ہوتی تو وہ خفیہ معلومات کے زمرے میں آتی، حالیہ تکنیکی خرابیوں کو منظم سائبر حملہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:20سال کا ویزا!پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

قبل ازیں امریکی انٹیلی جنس اداروں نے ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگا دیا۔

سی این این کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے ایران ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، انٹیلی جنس معلومات میں ممکنہ اہداف اور مقامات کی نشاندہی بھی کی گئی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ