ماورا حسین کے ہاں پہلے بچے کی آمد؟ تصویر نے کئی سوالات اٹھا دیے
’سب سے پیاری ماما‘! ماورا حسین کی ڈیلیٹ کی گئی تصویر نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگی ہیں۔
ماورا حسین نے حال ہی میں اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر چند تصاویر شیئر کیں جن کے بعد مداحوں نے ان کی نجی زندگی سے متعلق مختلف تبصرے شروع کردیے۔
سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آنے والی ایک تصویر میں کیک پر ماورا حسین کو ’’سب سے پیاری ماما‘‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا تھا۔ اداکارہ نے بعد ازاں یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے حذف کردی جس کے بعد ان کے ہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
تصویر کے حذف کیے جانے پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے اسے خوشخبری کا اشارہ قرار دیا جبکہ کچھ نے جوڑے کی جانب سے ذاتی زندگی کو نجی رکھنے کی کوشش قرار دیا۔
تاہم اب تک ماورا حسین یا امیر گیلانی کی جانب سے بچے کی پیدائش یا والدین بننے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا اس لیے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

