آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ بلوچستان کے دوران مشکل آپریشنل حالات کے باوجود پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے مادر وطن کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تربت میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ اس موقع پر فیلڈ مارشل کو موجودہ سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، فیلڈ مارشل کوبیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب آپریشنز پر بھی جامع بریفنگ دی گئی۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بلوچستان میں جاری مختلف سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مشکل آپریشنل حالات کے باوجود ان کے اعلیٰ آپریشنل تیاریوں، پیشہ ورانہ مہارت اور مادر وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے مسلسل حصول میں فوج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا اور بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے پاک فوج کے غیرمتزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔


