شی جن پنگ، ٹرمپ اور پیوٹن کی تاریخی ملاقات، چینی صدر کا جوہری ہتھیاروں کو مکمل طور پر تباہ کر کے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا تعمیر کرنے پر زور

207116ffc6e1c485ba87201e13cac7b8 L


چینی صدر شی جن پنگ نے دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر زور دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان سہ فریقی ملاقات چین کے شہر شینزن میں ہوئی جہاں تینوں ممالک کے رہنماؤں نے عالمی امن وسلامتی کے لیے مشترکہ ذمہ داری ادا کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا پر زور دیتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نےکہا کہ جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہیے، جوہری ہتھیاروں کو مکمل طور پر تباہ کر کے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا تعمیر کرنی چاہیے۔

چینی صدر نے جوہری ہتھیار انسانیت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی تجویز دی اور کہا جوہری جنگ کبھی جیتی نہیں جاسکتی اس لیے جوہری جنگ نہیں ہونی چاہیے، تینوں ممالک کو سرد جنگ کی ذہنیت ترک کر دینی چاہیے۔

چینی صدر نے کہا کہ تینوں ممالک کو شراکت دار اور دوست ہونا چاہیے جبکہ چین، روس اور امریکا کو تنازعات میں شامل فریقین کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے اور تنازعات کو سیاسی طور پر حل کرنے پر آمادہ کرنا چاہیے۔

اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نےکہا امن کےمواقع ضائع کرکے کبھی امن حاصل نہیں کیا جاسکتا، تینوں ممالک جوہری ہتھیاروں میں کمی پر مذاکرات کےلئےممتاز حیثیت رکھتے ہیں، پہلی بار چین اور روس کے ساتھ مشترکہ مذاکرات کے ذریعے ایک نئی سمت طےکر رہے ہیں۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا روس، چین اور امریکا تعمیری تعاون کریں تو وہ عالمی استحکام کو مضبوط بنانے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں، ہمیں عالمی ، علاقائی تعلقات سمیت توانائی اور سکیورٹی پر بات کرنی چاہیے۔

اس سے قبل چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ٹرمپ سے گفتگو میں کہا کہ تائیوان پر امریکا کے درست طرزعمل سے امریکا چین تعلقات میں دراڑ سے بچا جاسکتا ہے اور جو اختلافات ابھی دور نہیں ہو سکتے،کشیدگی سے بچنے کے لیے ان اختلافات کو تعمیری انداز میں سنبھالنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کو یقینی بنانا ہوگا کہ مصنوعی ذہانت انسانی کنٹرول میں رہے، باہمی مفادات کے حصول اور مشترکا خدشات دور کرنے کے لیے تجارتی، معاشی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں۔

چینی صدر سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ اور چینی صدر شی جن پنگ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل چاہتے ہیں، امریکا اور چین جو کام کرسکتے ہیں وہ کوئی دوسرا نہیں کرسکتا۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ