ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بنگلادیشی بلے باز بڑی مشکل میں پھنس گئے

toheed1795180273 0



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کے بیٹر توحید ہردوئے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 40 فی صد جرمانہ عائد کر دیا جبکہ ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل کر دیے گئے۔

یہ واقعہ جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پیش آیا، جب خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا تھا۔

واقعے کے مطابق فیلڈ امپائرز احسن رضا اور الیکس وارف بنگلا دیشی ٹیم کے ڈریسنگ روم کی بالکونی کے قریب سے گزر رہے تھے کہ اس دوران توحید ہردوئے کو امپائرز کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے سنا گیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ خراب روشنی کے باعث کھیل پہلے روک دیا جانا چاہیے تھا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہردوئے نے امپائرز سے جارحانہ اور غیر مناسب انداز میں گفتگو کی، جس پر انہیں آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

اس خلاف ورزی کے نتیجے میں ان پر میچ فیس کا 40 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا اور ان کے ریکارڈ میں دو ڈی میرٹ پوائنٹس کا اضافہ کر دیا گیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ