یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت

news 1795148665 7862



news 1795148665 7862

(24نیوز)یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے نئی سفارتی کوششیں تیزہوگئیں۔
یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں یورپ کی بھی انٹری ہوگئی  اورجرمن چانسلر فریڈرک مرز نے امن مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت کا اعلان کردیاہے،برلن میں اجلاس کے بعد مرز کا کہنا تھا کہ نئی بات چیت کے لیے غیر جانبدار مقام تلاش کیا جا رہا ہے، جس میں متحدہ عرب امارات بھی زیر غور ہے۔
حالیہ پیشرفت کے بعدامریکہ، روس، یوکرین اور یورپ جلد مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے،امن مذاکرات کے لیے متحدہ عرب امارات سمیت غیر جانبدار مقامات زیر غورہیں۔
دوسری جانب روسی صدرپوٹن نے بھی یورپی نمائندوں کو ماسکو آنے کی دعوت دینے کا عندیہ دیا ہے، تاہم کریملن نے مذاکرات میں یورپ کی باقاعدہ شمولیت پر اتفاق کی تصدیق نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کے امتحان کی خاطر پورا جنوبی کوریا رک گیا، پروازیں بھی معطل
اب دیکھنا یہ ہے کہ نئی سفارتی کوششیں جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کر پاتی ہیں یا نہیں؟اس سوال کاجواب آنے والے دنوں میں مل سکے گا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ