آئی ایل ٹی20؛ بابر اعظم پھر ناکام، مداح مایوسی کا شکار

web pic 2026 11 28t193853 8291795876798 0



بابراعظم مسلسل دوسرے میچ میں ناکام ہو گئے، اسٹیڈیم میں نعرے بلند کرتے مداحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں 3 پاکستانی پلیئرز سے مزین ٹیم ڈیزرٹ وائپرز کو ٹائی میچ کے بعد سپر اوور میں شکست ہو گئی۔

ابوظبی میں187 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کی ٹیم نے بھی 186رنز بنائے،اس کے 8پلیئرز آئوٹ ہوئے،فخر زمان نے  29 بالز پر5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے42  رنز اسکور کیے۔

بابر اعظم کے مداح بڑی تعداد میں شیخ زید اسٹیڈیم آئے اور نعرے لگاتے رہے لیکن وہ 11 رنز تک محدود رہے، انھوں نے13 بالز کا سامنا کیا اور ایک چوکا لگانے میں کامیاب رہے، کپتان شاداب خان پہلی گیند پر کھاتہ کھولےبغیر رخصت ہو گئے،راشد خان اور کرس جورڈن نے 3،3 وکٹیں لیں۔

قبل ازیں حریف ٹیم کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایم آئی ایمرٹس  نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر 186 رنز اسکور کیے، نکولس پوران نے 89 ناٹ آئوٹ اور کوشل پریرا نے 76 رنز بنائے، شاداب خان نے 41 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

سپر اوور میں ڈیزرٹ وائپرز نے 8رنز اسکور کیے،شاداب بطور اوپنر 1رن بنا سکے،فاتح ٹیم نے آخری گیند پر پوران کے چھکے کی بدولت ہدف حاصل کر لیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ