ایران کے خلاف فتح اب قریب ہے: ٹرمپ

usa trump d 1

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف فتح اب قریب ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ تہران کو معاہدہ کرنے اور مزید جانی نقصان سے بچنے کا ہر ممکن موقع فراہم کر رہے ہیں۔

امریکی فوجی اہلکاروں سے ٹیلیفونک گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ تنازع کا نتیجہ ان کے فیصلے پر منحصر ہوگا، لیکن انہیں یقین نہیں کہ ایران معاہدے کی پیشکش قبول کرے گا یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں فتح قریب ہے اور یہ کب ہوگی، اس کا انحصار کسی حد تک اس پر ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ ’’سچ کہوں تو ہم نرمی سے کام لے رہے ہیں‘‘، انہوں نے کہا، اور مزید کہا کہ ایران کو معاہدے اور بہت سی جانیں بچانے کا موقع دیا جا رہا ہے، مگر انہیں یقین نہیں کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائے گا۔ ٹرمپ نے سوال اٹھایا کہ کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا ایرانی پاگل ہیں، اور کہا کہ شاید وہ واقعی ایسے ہی ہیں۔

ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکی فوجیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ واشنگٹن تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے فوجیوں سے کہا کہ آپ میں سے ہر ایک ملک اور آنے والی امریکی نسلوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے والے خطرات کو روکنے کے لیے ۱۵۰؍ میزائل داغے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ کے تیل پر امریکی انحصار کی نفی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ہم یہ تیل استعمال نہیں کرتے۔‘‘

متعلقہ پوسٹ