پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

FB IMG 1759735479606

پاکستان کے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیرِاعظم داتو سری انور ابراہیم نے پیر کے روز پُتراجایا میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلق کئی مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی۔
دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں ہونے والی اس تقریب میں تجارت، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون، حلال انڈسٹری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت اور افرادی قوت کے شعبوں میں اشتراکِ عمل سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم انور ابراہیم نے اس موقع پر پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ان معاہدوں سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو نئی جہت ملے گی اور عوامی روابط میں اضافہ ہوگا۔
شہباز شریف نے اپنے ملائیشیائی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں معاشی ترقی اور استحکام کے لیے ملائیشیا کے ساتھ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انور ابراہیم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا مسلم دنیا کے دو اہم ممالک ہیں جن کے درمیان تعاون سے امت مسلمہ کے اجتماعی مفادات کو بھی تقویت ملے گی۔
تقریب کے اختتام پر دونوں وزرائے اعظم نے وفود کی سطح پر ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں عملی اقدامات پر اتفاق کیا

fb img 17597340737422599064097281769752
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط 3

متعلقہ پوسٹ