پاکستان میں تعینات جرمنی کی نئی سفیر اینا لیپل (Ina Lepel) نے آج ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔
تقریب کے دوران صدر مملکت نے سفیر کو خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
اینا لیپل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مدتِ سفارت کے دوران ان کی اولین ترجیح پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ تجارتی، اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے کام کریں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان طویل عرصے سے دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیتے آ رہے ہیں۔
