بانی پی ٹی آئی ٹیرر–کرائم نیکسس کا حصہ، سیکیورٹی تھریٹ بن چکا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

FB IMG 1764954793152 2



اسلام آباد — ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی تازہ پریس بریفنگ میں بانی پی ٹی آئی پر نہایت سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ “یہ ٹیرر کرائم نیکسز ہے جو منشیات، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، اغوا برائے تاوان اور بے تحاشا غیر قانونی سرگرمیوں پر مشتمل ہے۔ یہ شخص ایک سیکیورٹی تھریٹ ہے۔”
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے مابین ایک منظم گٹھ جوڑ موجود ہے، اور بعض سیاسی عناصر اس کے ساتھ تعلقات استوار کر کے ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے نیٹ ورکس کی پشت پناہی کرنے والوں کا احتساب ناگزیر ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے ملک کو اندرونی انتشار، جرائم اور دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی شخص، چاہے وہ سیاسی رہنما ہی کیوں نہ ہو، اگر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہو تو قانون اس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے زور دیا کہ پاکستان کی سلامتی، اداروں کے وقار اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

متعلقہ پوسٹ