اسلام آباد، 18 دسمبر 2025 – پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں ایک تاریخی پیش رفت کی ہے، جب رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا میں اہم عہدے پر تقرری دی گئی۔
سیدہ آمنہ بتول کو فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، جو عالمی سطح پر فٹبال کے نظام میں شفافیت اور بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتی ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق، یہ تقرری پاکستان کے لیے سفارتی اور کھیلوں میں اہم پیش رفت ہے اور فیفا کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کی تجدید کا ثبوت ہے۔
وزارت اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے فٹبال کے فروغ کے لیے عزم ظاہر کیا ہے، اور آمنہ بتول کی تقرری سے پاکستان عالمی فٹبال برادری میں ایک باوقار اور تعمیری رکن کے طور پر ابھرے گا۔

