توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا

IMG 20251220 WA0954


اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
اسپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں کیس کا فیصلہ سنایا۔ تاہم سماعت کے موقع پر دونوں کے وکلا میں سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہو سکا۔
عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 409 کے تحت 7، 7 سال قید کی سزا سنائی، جب کہ دیگر دفعات کے تحت دی جانے والی سزاؤں کو ملا کر دونوں کی مجموعی سزا 17 سال قید مقرر کی گئی۔
عدالت نے دونوں ملزمان پر ایک، ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
فیصلے کے بعد عدالتی کارروائی مکمل ہونے پر دونوں کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق فیصلے کے خلاف اپیل کا امکان موجود ہے

متعلقہ پوسٹ