امریکا میں بزرگوں کے نرسنگ ہوم میں دھماکا، دو افراد ہلاک، پانچ لاپتا

IMG 20251224 WA1956


واشنگٹن:
امریکا میں بزرگوں کے ایک نرسنگ ہوم میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد لاپتا ہو گئے ہیں، جب کہ متعدد افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں جو کئی گھنٹوں تک جاری رہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا عمل اب بھی جاری ہے۔
حکام کے مطابق نرسنگ ہوم 174 بستروں پر مشتمل تھا اور دھماکے کے بعد عمارت میں شدید افراتفری پھیل گئی۔ ریسکیو اہلکاروں، فائر بریگیڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر کارروائی کی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ