امریکن سکھ رہنما وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مداح نکلے

IMG 20251224 WA1747


لاہور:
امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کے دوران ان کی قیادت اور پالیسیوں کو سراہتے ہوئے ان سے بھرپور متاثر ہونے کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکھ آف امریکا کے سات رکنی وفد نے تنظیم کے بانی چیئرمین چند ہوک کی قیادت میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بین المذاہب ہم آہنگی، اور بیرونِ ملک پاکستانی و سکھ کمیونٹی کے روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد کے ارکان نے پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، مذہبی مقامات کی دیکھ بھال اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب تمام مذاہب اور ثقافتوں کے ماننے والوں کے لیے پرامن اور محفوظ خطہ ہے، اور حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھے گی۔

متعلقہ پوسٹ