عازمینِ حج پر 1 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

IMG 20251224 WA1765


اسلام آباد:
حکومت نے سرکاری حج اسکیم کے تحت جانے والے عازمینِ حج پر فضائی کرایوں کی مد میں اضافی مالی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فضائی کرایوں میں اضافے کے باعث سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانے والے ہر عازم کو 14 ہزار روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر عازمین پر 1 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فضائی اخراجات میں اضافے کے باعث یہ فیصلہ ناگزیر ہو گیا تھا، تاہم اس حوالے سے حتمی نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
عازمینِ حج اور عوامی حلقوں کی جانب سے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ حکومت اضافی اخراجات خود برداشت کرے یا متبادل انتظامات کرے۔

متعلقہ پوسٹ