ایرانی فورسز نے خلیج فارس میں 40 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن سے بھرا جہاز ضبط کر لیا

images 12 1


تہران / خلیج فارس:
ایران کی بحریہ نے خلیج فارس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 40 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن سے بھرا ایک غیر ملکی جہاز اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ایرانی بحریہ کے پہلے ریجن کے کمانڈر سردار غلام شاہی کے مطابق، سپاہ پاسداران کی نیول فورس نے مکمل انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر ایک منظم اور کامیاب آپریشن کے دوران اس جہاز کو اس وقت روکا، جب وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے علاقائی پانیوں سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔
سردار غلام شاہی نے بتایا کہ جہاز پر 16 غیر ملکی افراد بطور عملہ سوار تھے، جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جہاز غیر قانونی طور پر بڑی مقدار میں ایندھن اسمگل کر رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاز اور عملے کو حراست میں لے کر مقدمہ مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ عدالتی اداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق، خلیج فارس میں ایندھن کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملکی وسائل کے غیر قانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ