ملائیشیا: سابق وزیراعظم نجیب رزاق 569 ملین ڈالر کرپشن کیس میں مجرم قرار

IMG 20251226 WA1957


کوالالمپور: ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو 569 ملین ڈالر کے کرپشن کیس میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ 72 سالہ نجیب رزاق کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے چار اور منی لانڈرنگ کے 21 الزامات میں قصوروار پایا گیا۔
عدالت نے اعلان کیا ہے کہ ایک اور کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم کے خلاف سزا کا فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد نجیب رزاق کے سیاسی مستقبل اور ملکی سیاسی منظرنامے پر ممکنہ اثرات کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ