شدید برفباری میں برمنگھم کی فضا گلابی کیوں ہو گئی؟

news 1767977474 8544


(24نیوز) سرد موسم میں شدید  برفانی طوفان سے انگلینڈ میں سب کچھ سفید ہو گیا لیکن برمنگھم کا آسمان گلابی ہو گیا۔

برمنگھم کا آسمان گلابی رنگ   کا ہو جانے کے سبب فوٹو گرافی کے شوقینوں  کے لئے نادر تصویریں اور ویڈیوز بنانے کا خوبصورت موقع پیدا ہو گیا۔ 
برمنگھم اور ویسٹ مڈلینڈز کے آسمانوں میں جمعرات کی شام، 8 جنوری 2026 کو طوفان گوریٹی کے اثرات کے دوران گلابی روشنی کے حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو ملے، برمنگھم کے رہائشیوں نے پورے کاؤنٹی سے نظر آنے والا یہ دلفریب رنگ دیکھا۔

ابتدا میں لوگوں نے اس گلابی روشنی کو ‘اورورا بوریالس’ یا شمالی روشنی قرار دیا، مگر ماہرین موسمیات کےئ ماہرین نے بعد میں بتایا کہ یہ شمالی روشنیوں سے زیادہ حیران کر دینے والا کچھ واقعہ ہے۔ اس گلابی آسمان کی وجہ زیادہ  نایاب ہے۔

    انگلینڈ کے میٹ آفس کے ترجمان گراہیم میج نے بتایا کہ برف یا پانی کے قطروں سے روشنی کا بکھراؤ زیادہ ہوتا ہے، جس سے نیلی روشنی کم پہنچتی ہے اور سرخ اور نارنجی لہریں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں۔ اس سے رنگ گلابی یا نارنجی نظر آتے ہیں۔

news 1767977544 4861

 حقیقی وجہ برمنگھم سٹی کے سینٹ اینڈریوز فٹ بال گراؤنڈ کے ایل ای ڈی لائٹس تھیں، جو گراس کو زیادہ نمی یا نقصان سے بچانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ ہیڈنس فورڈ ٹاؤن فٹ بال کلب نے بھی اس ہفتے ایسا ہی منظر دیکھا اور کہا کہ یہ ‘گراس کی نمو اور بحالی کے لیے ہے، اور اورورا کے لیے نہیں۔’

لوگوں نے اس انتہائی کم یاب موسمی فنامنا کی جو فوٹو گرافی کی ہے ان تصاویر میں برمنگھم سٹی سنٹر سے لے کر ہیڈنس فورڈ، اسٹافورڈ شائر تک گلابی آسمان دکھائی دے رہا ہے۔

 برفانی طوفان کے باعث ویسٹ مڈلینڈز اور ویلز میں درجنوں اسکول جمعہ کو بند رہیں، جبکہ سکاٹ لینڈ میں 250 سے زیادہ اسکول بند رہنے کی توقع ہے، جن میں 150 سے زائد ایبرڈین شائر، ہائی لینڈز، ایبرڈین اور کچھ مورے کے اسکول شامل ہیں۔

بہت سے لوگوں نے برمنگھم کے گلابی آسمان اور گلابی ماحول کی ویڈیوز اور فوٹوز سوشل پلیت فارمز پر پوسٹ کی ہیں جنہیں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ