منشیات سمگلنگ سعودیہ میں پاکستانی کو سزائے موت

news 1769163604 7512



news 1769163604 7512

(24 نیوز)سعودی حکام نے منشیات سمگلنگ کی کوشش کے جرم میں پاکستانی شخص کو سزائے موت دے دی ہے، ملزم کا نام نقاب خان بتایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے منشیات سمگلنگ سے متعلق الزام میں پاکستانی شخص کو سزائے موت دینے کی تصدیق کردی۔

 نقاب خان پر سعودی عرب میں منشیات سمگل کرکے لانے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا تھا، جو درست ثابت ہوا۔

ملزم کو منشیات سمگل کرنے سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

 بعد ازاں سعودی حکومت کے تفتیشی حکام نے ملزم کے منشیات سمگل کرنے کی کوششوں میں ملوث ہونے کی آفیشل ثبوت اور اعترافی بیان کے ساتھ تصدیق کی۔

مزید پڑھیں:قتل کے مجرمان کوجیل میں محبت ہوگئی، پیرول پر رہا ہو کر شادی

حکام کے مطابق تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد ملزم کو سعودی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

 کیس کے ثبوت و شواہد اور ملزم کے اقرارِ جرم کے بعد عدالت نے ملزم کو سزائے موت سنائی، جس پر عملدرآمد کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ انتہائی سنگین جرم ہے جس کے ارتکاب کی سزا موت ہے۔

 سعودی حکام نے منشیات ٹریفکنگ کی روک تھام اور عوام کو منشیات سے بچانے کے اپنے عزم کی تجدید کی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ