سلہٹ: بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے مرکزی رہنما طارق رحمن نے سلہٹ میں ہزاروں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ 12 فروری کو ملک میں عام انتخابات ہوں گے جن میں 350 ارکانِ پارلیمنٹ کا انتخاب کیا جائے گا۔
طارق رحمن نے اپنے جوشیلے خطاب میں حامیوں سے اپیل کی کہ وہ جمہوریت کی بحالی کے لیے متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات ملک کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے انتخابات میں شدید مقابلہ متوقع ہے۔

