مسافروں کے لیے 10 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا

IMG 20260204 WA1368


پیرس/اسلام آباد – 4 فروری 2026
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے پیرس سے پاکستان کے مختلف شہروں کے لیے پروازوں پر 10 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیشکش خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں (اوورسیز پاکستانیز) کے لیے سفر کو مزید سستا اور آسان بنانے کے مقصد سے متعارف کرائی گئی ہے۔
پی آئی اے کے مطابق یہ رعایت یکم فروری 2026 سے 10 مارچ 2026 اور یکم مئی 2026 سے 15 مئی 2026 کے دوران سفر کرنے والے مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی۔ ٹکٹس کی بکنگ 10 فروری 2026 تک کی جا سکتی ہے۔
یہ خصوصی رعایت پی آئی اے کی سرکاری ویب سائٹ، موبائل ایپ، تمام مجاز بکنگ دفاتر اور مستند ٹریول ایجنٹس کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ قومی ایئرلائن اپنی روایتی مہمان نوازی اور بہترین سفری سہولیات کے ساتھ مسافروں کی خدمت کے لیے پرعزم ہے۔ یہ رعایت بیرون ملک سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے ایک خوش آئند موقع فراہم کرتی ہے۔
مزید تفصیلات اور بکنگ کے لیے پی آئی اے کی آفیشل ویب سائٹ www.piac.com.pk ملاحظہ کریں یا کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کریں۔

متعلقہ پوسٹ