پاکستان–ازبکستان اقتصادی تعلقات میں پیشرفت، نجی شعبوں کے درمیان 3.4 ارب ڈالر کے معاہدوں پر عملدرآمد اہم سنگِ میل: وزیراعظم شہباز شریف

IMG 20260206 WA1574


اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ میں کاروباری برادری کے کردار کو کلیدی قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔

img 20260206 wa15942562688604480055963
پاکستان–ازبکستان اقتصادی تعلقات میں پیشرفت، نجی شعبوں کے درمیان 3.4 ارب ڈالر کے معاہدوں پر عملدرآمد اہم سنگِ میل: وزیراعظم شہباز شریف 3


یہ بات دونوں رہنماؤں نے پاکستان–ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کے دوران کہی، جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر عملدرآمد کو اہم پیشرفت قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاشقند بزنس فورم کے بعد کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں دوطرفہ تجارت کا حجم گزشتہ سال بڑھ کر 450 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تجارت کو 2 ارب ڈالر تک بڑھانے اور توانائی، زراعت، ٹیکسٹائل، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر متفق ہیں۔
وزیراعظم نے پاکستان کی معاشی بہتری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آ چکی ہے، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور آئی ٹی برآمدات گزشتہ سال بڑھ کر 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ انہوں نے ازبک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف نے کہا کہ کاروباری برادری دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا مضبوط ذریعہ ہے اور ازبک حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو ازبکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے ٹیکسٹائل، صحت، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستانی تاجروں کے لیے 10 سالہ ٹیکس چھوٹ اور دونوں ممالک کے درمیان پروازوں میں اضافے کا اعلان بھی کیا۔ بزنس فورم کے دوران ٹیکسٹائل، لیدر، کان کنی، زراعت، لائیو اسٹاک اور طبی شعبے میں متعدد تعاون کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔

متعلقہ پوسٹ