اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد مسجد حملے کی شدید مذمت کیعبادت گاہوں پر حملے ناقابل قبول؛ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

IMG 20260207 WA1183


نیویارک/اسلام آباد، 7 فروری 2026 — اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلان میں امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر جمعہ کے روز ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ عبادت گاہوں اور شہریوں پر حملے مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے حملے کے ذمہ داروں کی فوری شناخت اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔
سیکریٹری جنرل نے دہماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
انہوں نے مزید کہا:
"میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ان کی جدوجہد میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔”
یاد رہے کہ جمعہ کو امام بارگاہ میں ہوئے خودکش دھماکے میں کم از کم 33 افراد شہید اور 149 سے زائد زخمی ہوئے۔ پاکستان کی حکومت اور متعدد عالمی رہنماؤں نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ پوسٹ