غزہ کے لوگوں کے لیے روشن مستقبل چاہتے ہیں، اقوام متحدہ بہت اہم ہے اور اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرے گی، ٹرمپ

0465335fb9277a19471d89eaa4823a7c L


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم غزہ کے لوگوں کے لیے روشن مستقبل چاہتے ہیں، اقوام متحدہ بہت اہم ہے اور اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرے گی۔ غزہ کی تعمیر نو کے لیے 7 ارب ڈالر سے زائد دیے جا چکے ہیں، غزہ میں تعمیر نو کے لیے امریکا 10 ارب ڈالر دےگا، فیفا غزہ میں منصوبوں کے لیے 75ملین ڈالر جمع کرنے میں مددے کرے گا۔

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں چین، روس، برطانیہ سمیت سلامتی کونسل کے مستقل اراکین موجود نہیں ۔

ٹرمپ انسٹیٹیوٹ آف پیس میں اجلاس شروع ہونے سے پہلے صدر ٹرمپ کے ساتھ عالمی سربراہان کا گروپ فوٹو ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو اور غزہ میں استحکام کے لیے ممالک اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، غزہ کی تعمیر نو کے لیے 7 ارب ڈالر سے زائد دیے جا چکے ہیں، غزہ میں تعمیر نو کے لیے امریکا 10 ارب ڈالر دےگا، فیفا غزہ میں منصوبوں کے لیے 75ملین ڈالر جمع کرنے میں مددے کرےگا، ایسا غزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جس پر مناسب طریقے سے حکومت ہو، یہ نہیں سوچیں کہ جنگ کے لیے فوج بھیجنی ضروری ہوگی، ایسا لگ رہا ہے کہ حماس اپنے ہتھیار چھوڑ دےگی، غزہ اب مزید انتہاپسندی اور دہشت گردی کا گڑھ نہیں رہےگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ دیر میں اقوام متحدہ سربراہ انتونیو گوتریس سے بات کروں گا، اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اقوام متحدہ قابل عمل رہے، اقوام متحدہ بہت اہم ہے اور اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرے گی، غزہ کے لیے اقوام متحدہ امدادی دفتر 2 ارب ڈالر جمع کر رہا ہے، چین اور روس بھی اس میں شامل ہوں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن سے زیادہ کوئی اور چیز اہم نہیں ہے، پائیدار امن کےلیے غزہ پیس بورڈ اہم فورم ہے ، ہمارے پیس بورڈ کی طرح مضبوط اور اہم دوسراکوئی بورڈ موجود نہیں ، غزہ پیس بورڈ میں دنیا کے اہم ممالک شامل ہوئے ہیں، اپنے اہداف اور اہمیت کے حوالے سے پیس بورڈ کا کوئی متبادل نہیں، ہم غزہ کے لوگوں کے لیے روشن مستقبل چاہتے ہیں۔

ایران کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اچھی بات چیت ہو رہی ہے، بامعنی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

پاکستان کے فیلڈ مارشل عظیم شخص اور بہترین فائٹر ہیں، ٹرمپ

ان کا کہنا تھا کہ میں نے8 جنگیں ختم کرائیں، نویں جنگ خاتمے کے قریب ہے، عالمی رہنماؤں سے میرے بہت اچھے تعلقات ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کو پسند کرتا ہوں، پاکستان کے فیلڈ مارشل عظیم شخص اور بہترین فائٹر ہیں، پاکستان اور بھارت کی جنگ شدت اختیار کر رہی تھی، ہم نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ رکوائی، بھارتی وزیراعظم مودی کو بتادیا تھا کہ جنگ نہ روکی تو بھاری ٹیرف لگائیں گے، پاک بھارت جنگ میں 11 جیٹ طیارے گرائےگئے، پاک بھارت جنگ کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ قریبی تعلقات قائم ہوئے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ