"سیمی فائنل میں بھارت سے ملے تو جیت پاکستان کی ہوگی” — راشد لطیف کا پراعتماد دعویٰ

IMG 20260220 WA2086


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے آغاز سے قبل ممکنہ سیمی فائنل مقابلوں پر ماہرین کرکٹ کے درمیان گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے۔
پاکستان کے سابق کپتان اور کرکٹ تجزیہ کار راشد لطیف نے پراعتماد انداز میں اعلان کیا ہے کہ اگر سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا بھارت سے ہوا تو اس بار کامیابی پاکستان کے حصے میں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم اس وقت متوازن اور پراعتماد نظر آ رہی ہے اور موجودہ اسکواڈ میں بڑے میچ جیتنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ ماضی کے نتائج اپنی جگہ، لیکن یہ ٹیم مختلف ہے۔
راشد لطیف کے اس دعوے پر معروف اسپورٹس تجزیہ کار نعمان نیاز نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ "کیا بھارتی ٹیم آنکھوں پر پٹی باندھ کر کھیلے گی؟ خدا کا خوف کریں راشد بھائی!” نعمان نیاز کا مؤقف تھا کہ بھارت بھی انتہائی مضبوط اور تجربہ کار ٹیم ہے اور کسی بھی بڑے مقابلے کو ہلکے میں لینا درست نہیں۔
راشد لطیف نے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت سیمی فائنل ہوا تو نتیجہ اس بار پاکستان کے حق میں جائے گا۔
واضح رہے کہ سپر ایٹ مرحلے کے نتائج کے بعد ہی سیمی فائنل کی تصویر واضح ہوگی، تاہم دونوں ماہرین کے اس دلچسپ تبادلہ خیال نے ممکنہ پاک بھارت سیمی فائنل کو ابھی سے شائقین کی گفتگو کا مرکز بنا دیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ