اسلام آباد (آئی این این): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر الزامات عائد کرنے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور اگلی سماعت پر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے کا مقدمہ درج ہے۔ عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کے فیصلے کو قانونی حلقوں میں اہمیت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

