ٹرمپ کی پاکستان کی حمایت — "مداخلت نہیں کروں گا، پاکستان کا افغانستان کے ساتھ رویہ درست ہے”

images 16 5


واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ جو کررہا ہے وہ درست ہے اور وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔
ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ایک عظیم وزیراعظم اور عظیم جنرل ہیں اور یہ واقعی بہت اچھی قیادت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ دو شخصیات ہیں جن کی وہ واقعی بہت زیادہ عزت کرتے ہیں۔
امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب پاکستان کا آپریشن غضب للحق افغان سرحد پر جاری ہے اور پاکستانی افواج نے 274 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ٹرمپ کے اس بیان کو پاکستان کی حکمت عملی کی واضح حمایت قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ