اٹلی کے بعد 5 مزید یورپی ممالک کا پاکستانیوں کو روزگار دینے کا فیصلہ

IMG 20260228 WA0212


اسلام آباد — اٹلی کے بعد اب پانچ مزید یورپی ممالک پولینڈ، ایسٹونیا، لٹویا، فن لینڈ اور لتھوانیا نے پاکستانی شہریوں کو آفیشل سطح پر روزگار فراہم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
یہ پیشرفت پاکستان اور ان یورپی ممالک کے درمیان سرکاری مذاکرات کے نتیجے میں سامنے آئی ہے جس میں باہمی افرادی قوت کے تبادلے کو قانونی اور منظم بنانے پر زور دیا گیا۔ اس معاہدے کے تحت پاکستانی کارکنوں کو ان ممالک میں قانونی راستے سے روزگار کے مواقع ملیں گے۔
اس کے علاوہ تمام فریقین نے غیر قانونی امیگریشن کے تدارک کے لیے باہمی کوآرڈینیشن مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے تاکہ غیر قانونی نقل مکانی کی حوصلہ شکنی کی جاسکے اور قانونی راستوں کو فروغ دیا جاسکے۔
یہ معاہدہ پاکستانی افرادی قوت کے لیے یورپ میں قانونی روزگار کے مواقع بڑھانے کی سمت ایک اہم سفارتی پیشرفت قرار دی جارہی ہے۔

متعلقہ پوسٹ