کوئٹہ: کوئٹہ سے کراچی کے درمیان چلنے والی معروف مسافر ٹرین بولان میل کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ریلویز کے حکام نے بتایا کہ ٹرین میں مسافروں کی تعداد میں مسلسل کمی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق معطلی کا دورانیہ فی الحال غیر متعین ہے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ فیصلہ کیا جائے گا۔
ریلوے ذرائع نے مسافروں کو یقین دلایا ہے کہ جن افراد نے آن لائن ٹکٹ بک کرائے ہیں، وہ اپنے ٹکٹ منسوخ کرا کر مکمل رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں۔
بولان میل بلوچستان اور سندھ کے درمیان اہم ترین ریلوے رابطوں میں شمار کی جاتی تھی اور اس کی معطلی سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

