بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی پاسدارانِ انقلاب کے نئے کمانڈر مقرر، ایران میں سرخ پرچم لہرادیا گیا

2e0f71270cc6b02080ad408bf29e5d37 L


احمد واحدی کو پاسدارانِ انقلاب کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ملک میں عبوری انتظامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک عبوری کونسل ایران کی قیادت سنبھالے گی، جس میں صدر، عدلیہ کے سربراہ اور شوریٰ نگہبان کا ایک رکن شامل ہوگا۔

مسجد جمکران پر سرخ پرچم

ایرانی میڈیا کے مطابق قم میں واقع مسجد جمکران کے گنبد پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا ہے، جو ایران میں انتقام اور عزم کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

سرخ پرچم لہرانا عموماً کسی بڑے سانحے یا اہم واقعے کے بعد بدلے کے عزم کی علامت کے طور پر کیا جاتا ہے۔ اس اقدام کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایران کی داخلی اور علاقائی صورتحال اس وقت انتہائی حساس مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جبکہ عالمی برادری کی نظریں تہران میں ہونے والی آئندہ پیش رفت پر مرکوز ہیں۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ