یومِ پاکستان، اتحاد، جمہوریت اور استحکام کا عہد کرنا ہوگا، ضیاءالحسن لنجار

ضیاء الحسن لنجار 1.webp


یومِ پاکستان، اتحاد، جمہوریت اور استحکام کا عہد کرنا ہوگا، ضیاءالحسن لنجار

یومِ پاکستان اتحاد، یکجہتی اور قومی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے

صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے قوم کو یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخی جدوجہد اور عظیم قربانیوں کی یادگار ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قراردار پاکستان ہمارے بانیان وطن کے اتحاد، بصیرت اور عزم کی روشن مثال ہے، جس نے ایک آزاد ریاست کے قیام کی بنیاد رکھی۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ یومِ پاکستان ہمیں ایک ایسے ملک کی یاد دلاتا ہے جو انصاف، برابری اور جمہوری اصولوں پر قائم ہوا، اور آج کے دن ہمیں پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنے کا عہد کرنا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ آئینِ پاکستان کی بالادستی اور جمہوری اداروں کا استحکام ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ ان کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری  اور بلاول بھٹو زرداری ملک میں جمہوری استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ یومِ پاکستان اتحاد، یکجہتی اور قومی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے، اور حکومت پاکستان کے امن، استحکام اور عوام کی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی، جبکہ وطنِ عزیز کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ