(24نیوز)ایران نے آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کرنے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کر دیا ۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کیلئے مجلس خبرگان کا اجلاس جاری ہے اورایران نے اسرائیلی میڈیا کے دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔
اس حوالے سے پاسدران انقلاب نے بتایا ہےکہ نئے سپریم لیڈرکےانتخاب میں تقریباً ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے، نئے سپریم لیڈر کا انتخاب آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے بعد ہوگا۔
شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو مشہد میں امام رضا کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا، تدفین سے قبل یادگاری تقریب ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل کشیدگی ؛متعدد ملکی اورغیر ملکی پروازیں منسوخ
ایران کے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تدفین کی تفصیلات کا اعلان باضابطہ منظوری کے بعد کیا جائے گا۔


