آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس اسٹیشن آن ویلز کا دورہ کیا اور تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کو فراہم کردہ خدمات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن آن ویلز اپنے قیام سے اب تک 15 ہزار سے زائد شہریوں کو خدمات فراہم کر چکا ہے۔
سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پولیس اسٹیشن آن ویلز میں شہریوں کو تھانہ جات اور ڈرائیونگ لائسنس کی سروسز ایک ہی جگہ بیک وقت دستیاب ہوتی ہیں۔
آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر پولیس اسٹیشن آن ویلز اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کی فیسیلیٹیشن وینز رات کے وقت بھی مختلف مراکز میں شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس سٹیشن آن ویل کے قیام کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر مدد فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے۔

