پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک

1775112545 سیکیورٹی فورسز.webp


پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک

واقعے سے افغان طالبان حکومت کی سرحدی نگرانی میں ناکامی ایک بار پھر بے نقاب ہوئی

راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز فورسز کو دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت کا بروقت پتہ چلا جس کے بعد فوری اور مؤثر کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران خارجی دہشت گردوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تاہم ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعے سے افغان طالبان حکومت کی سرحدی نگرانی میں ناکامی ایک بار پھر بے نقاب ہوئی، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے پر شدید تحفظات ہیں۔

ترجمان  پاک فوج کے مطابق افغان حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان طالبان اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے دفاعِ وطن کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے جب کہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق “عزمِ استحکام” وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ