آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کی تحریری یقین دہانی

پیٹرول.webp


آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کی تحریری یقین دہانی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب عالمی منڈی کے مطابق مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کی تحریری یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب عالمی منڈی کے مطابق مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم عارضی اور غیر بجٹری سبسڈیز نہ دینے پر حکومت اور آئی ایم ایف میں اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کمزور طبقات کو براہ راست مالی ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت کا اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے مطابق مہنگی سبسڈیز کے خاتمے کے بعد صرف ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

جنوری 2027 سے بی آئی ایس پی امداد 14500 سے بڑھا کر 19500 روپے کر دی جائے گی، بی آئی ایس پی کے تحت مستحق خاندانوں کیلئے 5000 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم مزید 2 لاکھ خاندان بی آئی ایس پی میں شامل ہونے سےتعداد 1 کروڑ 2 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی کھپت میں اضافے سے حکومت کو یومیہ کروڑوں روپے اضافی آمدن ہوئی، گزشتہ ماہ 3 ارب سے زیادہ اضافی پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی جبکہ رواں مالی سال میں پیٹرولیم لیوی وصولیاں 1600 ارب روپے تک جانے کا امکان ہے تاہم عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا بوجھ براہ راست عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

حکومت نے ایک ہفتے کیلئے قیمتوں میں اضافہ مؤخر کر کے 23 ارب روپے کا ریلیف دیا، سرکاری اخراجات میں کمی سے 27 ارب روپے کی بچت حاصل کی گئی اور اخراجات میں 20 فیصد کمی اور سرکاری فیول الاؤنس کم کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس اضافہ مؤخر زرعی شعبے کو ریلیف دیا جائے گا، بی آئی ایس پی تعلیمی و صحت پروگرام میں 7 لاکھ نئے افراد شامل کیے گئے، نشوونما پروگرام میں 2 لاکھ مزید افراد کو شامل کیا گیا، 70 لاکھ مستحق خاندانوں کے لیے ای والیٹس قائم مالی امداد کی ڈیجیٹل ادائیگی شروع ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ