ہفتے میں 3 چھٹیوں کا حکومتی فیصلہ مسترد

اسکولوں میں چھٹیاں.webp


ہفتے میں 3 چھٹیوں کا حکومتی فیصلہ مسترد

تین چھٹیوں سے تعلیم کو شدید نقصان پہنچے گا اور طلبہ تفریح کو ترجیح دیں گے، ڈاکٹر ابرار حسین

اسلام آباد: نجی اسکولز نے ہفتے میں 3 چھٹیوں کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے ہفتے میں تین چھٹیاں دینے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر منطقی قرار دے دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ابرار حسین ملک کا کہنا ہے کہ تین چھٹیوں سے تعلیم کو شدید نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ طویل ویک اینڈ سے طلبہ کا تعلیمی نقصان بڑھے گا اور طلبہ تفریح کو ترجیح دیں گے۔

ڈاکٹر ابرار حسین ملک نے مزید کہا کہ تین چھٹیوں سے آؤٹ آف اسکول بچوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ پاکستان میں پہلے ہی کروڑوں بچے اسکول سے باہر ہیں۔

ایسوسی ایشن صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی فیصلہ ایندھن بچت نہیں بلکہ نقصان کا باعث بنے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے اور تعلیمی پالیسیوں پر تجربات بند کیے جائیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ