کفایت شعاری مہم: غریب کو تحفظ، امیروں کو قربانی دینی ہوگی، وزیراعظم

IMG 20260402 WA2062


اسلام آباد (2 اپریل 2026) — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی مشکلات، خاص طور پر خطے میں جنگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کفایت شعاری مہم کو مزید مؤثر بنانا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ غریب عوام کو تحفظ دینا ہوگا جبکہ امیروں اور سرکاری حلقوں کو قربانی دینی پڑے گی۔
وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کے تحت 139 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کرنے، وزرا اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں رضاکارانہ کٹوتی جیسے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی کابینہ کے ارکان دو ماہ کی تنخواہوں سے دستبردار ہو رہے ہیں، جبکہ ارکان اسمبلی بھی دو ماہ کی تنخواہوں میں رضاکارانہ حصہ نہیں لیں گے۔ سرکاری گاڑیوں کی تعداد میں 60 فیصد کمی اور ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے قوم سے خطاب میں کہا: "جنگ کے باعث ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ کفایت شعاری مہم صرف سرکاری سطح پر نہیں بلکہ پوری قوم کو اپنانا ہوگی۔ غریب کو تحفظ اور امیروں کو قربانی دینا ہوگی۔”
حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے حاصل ہونے والی بچت غریب طبقات کے تحفظ اور عوامی ریلیف پر خرچ کی جائے گی۔ وزیراعظم نے نجی شعبے اور عوام سے بھی کفایت شعاری میں تعاون کی اپیل کی۔

متعلقہ پوسٹ