وزیراعظم شہباز شریف کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت

images 16 8


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی (4 اپریل 2026) کے موقع پر اپنے پیغام میں ان کی قومی، سیاسی اور آئینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دورِ حکومت میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے خلوص نیت سے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے آئینِ پاکستان 1973 کی تیاری اور منظوری میں ان کے تعمیری کردار کو بھی سراہا، جسے جمہوریت کے فروغ اور پارلیمانی نظام کی مضبوطی میں سنگِ میل قرار دیا جاتا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی طرزِ حکمرانی کو فروغ دیا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم اقدامات کیے، جبکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی۔
انہوں نے کہا کہ قوم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہے۔

متعلقہ پوسٹ