شہزادہ ہیری کے اپنے ہی خیراتی ادارے نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

INQ 20260411 190201 0000 d


لندن —
برطانوی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ ہیری، ڈیوک آف سسیکس، کے لیے ایک نئی قانونی مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔ افریقہ میں فلاحی کام کرنے والے ادارے ‘سینٹی بیل’ نے — جسے خود شہزادہ ہیری نے قائم کیا تھا — انگلینڈ اور ویلز کی ہائی کورٹ میں ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق سینٹی بیل نے الزام لگایا ہے کہ شہزادہ ہیری اور سابق ٹرسٹی مارک ڈائر نے ایک منظم میڈیا مہم کے ذریعے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور اس کے روزمرہ کاموں میں خلل ڈالا۔ ادارے نے دونوں کو اس مہم کا "خالق” قرار دیا ہے۔ اس مہم کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر ادارے کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا اور ادارے کی قیادت کو سائبر ہراسانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
خیراتی ادارے نے عدالت سے قانونی مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے اس کی شہرت اور کارکردگی دونوں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اس وقت ‘ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز’ کے خلاف رازداری کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق ایک الگ مقدمے میں بھی الجھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ