فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ مذاکرات کیلئے ایران پہنچ گئے

IMG 20260415 WA2303


تہران (15 اپریل 2026) — پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جو چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف بھی ہیں، ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے تہران پہنچ گئے ہیں۔
وفد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شامل ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہوائی اڈے پر وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ دورہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں اور مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری کا حصہ ہے۔ اسلام آباد میں پچھلے ہفتے ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے ثالثی کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے ملاقاتیں کرے گا اور امریکہ-ایران مذاکرات کے اگلے مرحلے کی تیاری، پیغامات کے تبادلے اور علاقائی استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کرے گا۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان ایک نازک جنگ بندی کا معاہدہ نافذ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مکمل امن معاہدے کیلئے سفارتی رابطے جاری ہیں۔ پاکستان اس عمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ